the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی ویمن کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
انگلینڈ
(صدرجمعیۃ علماء مہاراشٹر)
اللہ تبا ر ک و تعالیٰ کی اس عظیم کائنا ت میں یو ں تو دسیو ں ہزار سے زائد مخلو قات آباد ہیں ، اور ہر ایک اپنے اپنے طو ر پر اپنے خالق کی تسبیح و تحمید میں لگا ہو ا ہے ،
خدا وند قدوس کا ارشاد ہے کہ ہر شئے اللہ کی تسبیح بیا ن کر تی ہے،وہ با ت دیگر ہے کہ تم اس کی زبا ن سمجھتے نہیں ہو ( القرآن ، سور ۃ بنی اسرائیل ، آیت نمبر ۴۴)
لیکن ان تما م مخلو قات کے بیچ میں انسان ایک ایسی مخلو ق ہے جس کو خداوند قدوس نے عقل و شعور اور ذمہ داری کا منصب عطا فرمایا ہے چنا نچہ ارشاد خداوندی ہے کہ تری اور
خشکی میں جو فساد ظاہر ہو تا ہے وہ انسا نو ں کے کر تو تو ں کا نتیجہ ہو تا ہے ( القرآن سورۃ الروم ، آیت نمبر ۴۱)
کائنات رنگ و بو کا دستور یہ ہے کہ اس دنیا کی خو شحالی اور بد حالی آ سمانو ں سے رحمت خداوندی کا نزول ، یا خداوند قدوس کا غضب و جلا ل بادلوں کا پا نی بر سانا ، یا با رش روک کر قحط سالی کر دینا ، ان تما م چیزوں کا بنیا دی محور انسانو ں کا اپنے خا لق و ما لک کے ساتھ تعلق اور لگا ؤ ہو ا کر تا ہے ، اگر ہم انسانو ں کا رشتہ اپنے خا لق و مالک کیسا تھ درست ہواور ہمارا خالق و مالک ہم سے راضی ہو تو یہ دنیا امن و امان ، انعامات خداوندی کا گہوارہ بن جا تی ہے اور اگر خدانخواستہ ہم نے اپنی بد اعما لیو ں سے اپنے خالق و ما لک کو نا راض کر رکھا ہو تا ہے اور ستم بالا ئے ستم اپنی غلطیو ں کا اعتراف کر کے اپنے خالق و ما لک کے حضور تو بہ و استغفار ، گر یہ وزاری کر نے کی بھی ہم کو تو فیق نہیں ہو تی تو پھر خداوند قدوس اپنے رحمت کے خزا نو ں کو روک کر با رش بند کر کے بندو ں کے اوپر اپنی ناراضگی اور غصے کا اظہا ر کر تے ہیں ۔ حدیث شریف میں آ تا ہے کہ جب انسانو ں کی بد اعمالیو ں کی وجہ سے بارش روک دی جا تی ہے اور جنگلوں میں چلنے پھر نے والے حیوانا ت اور بے منہ کے جانو ر ہر ی گھا س اور پینے کے پا نی سے محروم کر دیئے جا تے ہیں اور اس کا حقیقی ذمہ دار انسا ن ہی ہو تا ہے تو وہ انسا نوں کو کو ستے ہیں اور انہیں بد دعائیں دیتے ہیں اور جب ان جا نو روں کو ہر ی گھاس اور ضرورت کا پانی وافر مقدار میں نصیب ہو تا ہے تو یہ نیک بند و ں کے حق میں دعائیں کر تے ہیں ، کسی کہنے والے نے کیا خو ب کہا ہے
مچھلیاں پانی میں ذرے خاک میں بر گ و شجر
نیک عالم کو دعا دیتے ہیں ہر شام و سحر
اس وقت ہما ر ے ملک کے حالا ت بھی کچھ اسی انداز



کے ہو رہے ہیں ، اوائل جو ن میں پو رے ملک میں با رش کا آ غاز ہو ا ، اسکے بعد پا نی بر سنا بند ہو گیا ، جس کے نتیجے میں جہا ں ایک طر ف موسم انتہا ئی سخت ہے وہیں کاشتکار بے روز گا ر ی اور بھکمری کے شکار ہو رہے ہیں ، اورظا ہر سی با ت ہے کہ جب انسا ن بے روز گاری کا شکار ہو تا ہے تو پھر ٖڈاکہ ، چوری ، لو ٹ ، ایک دوسرے کے وسائل پر قبضہ کر نے کی جنگ شرو ع ہو تی ہے اور غیر یقینی حالا ت پیدا ہو تے ہیں ، اور اس کے بعد حالا ت کتنے بد سے بد تر ہو جا ئیں کچھ نہیں کہا جا سکتا ،اس وقت ہما ر ا ملک انتہا ئی غیر یقینی صو رت حال سے دو چا ر ہے جس میں یہا ں رہنے بسنے والے سارے ہی انسا ن خو اہ مسلم ہو ں یا غیر مسلم سب ان مشکل حا لا ت سے دو چا رہو کر اس کے حل میں حیر اں و سر گرداں ہیں ، ایسے نا زک حالا ت میں ہم مسلمانو ں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے پیغمبر سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے بتلا ئے ہوئے طریقے کے مطا بق اپنے خالق و ما لک سے ر جو ع ہو کر گر یہ و زاری ، عاجزی وانکساری کر تے ہو ئے تو بہ و استغفار کے لئے نما ز استسقاء کا مختلف مقامات پر اہتما م کر یں اور یہ با ت اچھی طر ح ذہین نشین رہے کہ نما ز استسقاء کا مقصد اپنے خالق و مالک کے سامنے اپنی کمزوری ، عاجز ی ، کم مائیگی کا اظہار کرنا ہے ، دل کی گہر ائیو ں سے اپنی غلطیوں سے حقیقی توبہ کر نا ہے ، چنانچہ اس میں مادہ پر ستانہ جا ہ وجلال ، رسم و رواج اور بد دین قسم کے لو گو ں کی دخل اندازیو ں سے بھی احتیا ط بر تنی چا ہئے ، اللہ کے ان نیک بند وں کو سر فہر ست کھڑا کرنا چا ہئے جن کی دعاؤ ں پر خداوند قدوس کو پیا ر آ سکے ، اور جن کے طفیل ہم سب گنہگا روں کے گنا ہو ں کی بخشش کے اسبا ب فراہم ہو سکیں ۔ لہٰذا جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے تما م ورکر ضلعی ، شہر ی ، علا قائی خصوصیت کے ساتھ علماء کرام ائمہ مساجد اور دینی، ملی درد رکھنے والے احباب اور عوام سے یہ اپیل ہے کہ نما ز استسقاء کا ہتما م کر یں اور رمضان المبار ک کا مقدس مہینہ ، مقد س ساعتیں ہمارے سامنے موجو د ہیں ، اپنے خالق ومالک کو راضی کر نے کے لئے اس سے بہتر اور کو ئی وقت نہیں ہو سکتا ہے، اس لئے مسلمان پہلی فر صت میں سچی تو بہ کرتے ہو ئے اپنے خالق و مالک کو ہر حال میں راضی کر نے کی کو شش کریں ، اللہ کی ذات سے امید ہے کہ حا لا ت بد لیں گے اور اس کی رحمت کے خزانے ہمارے لئے پھر اسی طر ح کھو ل دیئے جا ئیں گے جس طر ح پہلے کھلے تھے ۔ وماذالک علی اللہ بعزیز ( القرآن )
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.